ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برطانیہ یورپی اتحادیوں پر روسی سفیروں کی بے دخلی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے: ماسکو

برطانیہ یورپی اتحادیوں پر روسی سفیروں کی بے دخلی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے: ماسکو

Sun, 25 Mar 2018 11:58:05    S.O. News Service

ماسکو 24مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ماسکوحکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ یورپی ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ روسی سفارت کاروں کو بے دخل کریں۔ روسی بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن حکومت کے اقدامات ’اشتعال انگیزی‘ پر مبنی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں ایک سابقہ روسی جاسوس کی مبینہ کیمیائی حملے میں ہلاکت کے بعد برطانیہ نے روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کا اعلان کیا تھا۔ یورپی یونین کے متعدد ممالک نے بھی برطانیہ کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے ہی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ روس تاہم کیمیائی حملے میں ملوث ہونے کے برطانوی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔


Share: